یونک آئیڈنٹیفیکشن اتھارٹی آف انڈیا (يوآئی ڈی اے آئی)نے واضح کیا ہے
کہ گزشتہ پانچ سالوں کے دوران شناخت کی چوری اور مالی نقصان کی کسی بھی
صورت میں آدھار بایومیٹرک کے غلط استعمال کئے جانے کی اطلاعات نہیں ملی ہے
اور اس دوران آدھار پر مبنی تقریبا 400 کروڑ لین دین کی تصدیق کی گئی ہے۔يوآئی ڈی اے آئی نے گزشتہ کچھ دنوں سے سوشل میڈیا اور پرنٹ میڈیا میں
آدھارڈیٹا کی خلاف ورزی، بایومیٹرک کے غلط استعمال، پرائیویسی کی خلاف
ورزی اور متوازی آدھار بنانے وغیرہ کی غلط اطلاعات اور خبریں شائع کئے
جانے کے سلسلے میں کہا ہے، "ان اطلاعات کو پیچیدہ بنایا گیا ہے اور ہم زور
دے کر کہتے ہیں کہ يوآئی ڈی اے آئی ڈیٹا بیس کا کسی بھی قسم سے کوئی خلاف
ورزی نہیں ہوئی ہے اور يوآئی ڈی اے آئی کے پاس جمع ذاتی ڈیٹا مکمل طور
پر محفوظ ہے۔يوآئی ڈی اے آئی کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی
دوسرے متوازی نظام کے مقابلے میں آدھار کی بنیاد مضبوط اور محفوظ ہے۔